Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی تاجر نے قیمتی رولس رائس گاڑی ٹیکسی میں بدل ڈالی؟ وجہ حیران کن

Now Reading:

بھارتی تاجر نے قیمتی رولس رائس گاڑی ٹیکسی میں بدل ڈالی؟ وجہ حیران کن

بھارتی تاجر نے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی رولس روئس گاڑی عام ٹیکسی میں تبدیل کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرلہ سے تعلق رکھنے والے چھیمانور جیولر گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر بوبی چھیمانور نے کروڑوں روپے مالیت کی رولس روئس فینٹم گاڑی ٹیکسی میں بدل ڈالی۔

اس ٹیکسی کو لوگ کرائے پر استعمال بھی کر سکتے ہیں تاہم رولس روئس کی وجہ سے اس کا کرایہ دیگر ٹیکسیوں سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رولس روئس ٹیکسی کا ایک دن کا کرایہ 25 ہزار بھارتی روپے رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر بوبی کا کہنا ہے کہ لوگ میری گاڑی کو عجیب عجیب نظروں سے دیکھتے تھے جو مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی گاڑی کو ٹیکسی میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ رولس روئس فینٹم گاڑی کا ٹیکسی میں تبدیل ہونے سے پہلے سیاہ رنگ تھا جس کو اب تبدیل کروا کر گولڈن کروا دیا گیا ہے اور گاڑی کے اوپر ٹیکسی لائٹ بھی لگوا دی تاکہ لوگ اسے پہچاننے میں ہچکچاہٹ کا شکار  نہ ہوں۔

بھارتی تاجر نے ٹیکسی کو گولڈ شیریٹ کا نام دیا ہے جس کا نمبر بھی بہت خاص یعنی 0001 ہے

واضح رہے کہ چھیمانور جیولر گروپ کا کاروبار بھارت سمیت کئی ممالک میں ہے اور ڈاکٹر بوبی کا شمار ریاست کیرلہ کی مشہور کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر