گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
تاجکستان اور چین کے صوبے ژیان جیانگ کے سرحدی علاقے میں 7.2 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں چینی زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا کہ تاجکستان میں جمعرات کو صبح 8 بج کر 37 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں 41 ہزار سے تجاوز کرگئیں
چینی زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6 میل) تھی۔
دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے اور کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز چینی سرحد کے تاجکستان کی جانب واقع قصبے مرغوب سے 67 کلومیٹر (41.6 میل) مغرب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں ایک بار پھر 6.4 شدت کا زلزلہ،ترک میڈیا
زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے ہیں تاہم ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
