ملبے میں پیدا ہونے والی بچی کو بچانے والے نے گود لے لیا
ملبے سے نومولود شامی بچی کو نکالنے والے شامی شہری نے اسے گود لے لیا ہے جو بچی کا رشتہ دار بھی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے نے بڑی تباہی مچادی ہے، ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ 22 ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ہزاروں افراد اب بھی زخمی ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
شام میں زلزلہ؛ باپ بیٹے کی جدائی کا لرزہ خیز منظر
جنگ زدہ شام سے بچ کر ترکیہ پہنچنے والے نوجوان کی ملبے تلے سے ویڈیو وائرل
ہولناک زلزلے نے جہاں تباہی مچائی وہیں کئی افراد اور بچے معجزاتی طور پر زندہ بچ گئے، زندہ بچ جانے والوں میں ایک نومولود شامی بچی بھی ہے جس نے زلزلے کے بعد ملبے میں ہی جنم لیا۔
بچی معجزاتی طور پر تو بچ گئی لیکن اس کے والدین اور چاروں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ بچی کو اس کے رشتہ دار شامی نوجوان نے ملبے سے نکال لیا تھا۔
بچی کو بچانے والے شامی نوجوان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے بچی کو گود لینے کا اعلان کیا ہے۔
شامی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اسے گود لے گا اور اپنے بچوں کے ساتھ ہی اس کی پرورش کرے گا جب کہ بچی ابھی اسپتال میں داخل ہے جہاں وہ زیر علاج ہے لیکن وقت کے ساتھ ہی صحتیاب ہورہی ہے۔
شامی نوجوان کے مطابق بچی کا نام عفرا رکھا گیا ہے جو کہ ان کی والدہ کا نام تھا جب کہ والدہ کے نام پر بچی کا نام اس لیے رکھا گیا ہے تاکہ مرحوم کے خاندان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
واضح رہے کہ ملبے میں پیدا ہونے والی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی جب کہ اسے قدرت کا ایک معجزہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
