 
                                                      امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ہائی وے پر گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ہائی وے پر گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈسن کاؤنٹی شیرف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینیسی نیشنل گارڈ کا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بدھ کو الاباما میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
ترجمان میڈسن کاؤنٹی شیرف نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے فوراً بعد ہی تباہ ہوجاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا، دو ہیلی کاپٹرز فضا میں ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک
امریکی فوج کا ریڈ اسٹون آرسنل بیس ریاست میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کی رپورٹس کا سراغ لگا رہا ہے۔
JUST IN: Security footage shows US military helicopter falling out of the sky in Huntsville, Alabama.
Pray for their families 🙏 pic.twitter.com/cjAsdFLkMt
— Collin Rugg (@CollinRugg) February 15, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 