Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانگ کانگ جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

Now Reading:

ہانگ کانگ جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری
ہانگ کانگ جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

ہانگ کانگ جانے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

ہانگ کانگ کی حکومت نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پانچ لاکھ مفٹ ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی حکومت نے سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھانے اور سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ’ہیلو ہانگ کانگ‘ نامی ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت یکم مارچ سے سیاح اپنی رجسٹریشن ’ورلڈ آف ونرز‘ نامی ویب سائٹ پر جاکر کرواسکتے ہیں جس کے بعد ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ، غیر ملکیوں کے لئے قرنطینہ کی معیاد میں کمی کا اعلان

کامیاب ہونے والے سیاحوں کو تین مراحل میں ٹکٹس دیے جائیں گے جس میں پہلا نمبر مشرقی ایشیائی ممالک کے سیاحوں کا آئے گا۔

دوسرے مرحلے میں چین کے سیاحوں کو مفت ٹکٹس دیے جائیں گے جب کہ تیسرے اور آخری مرحلے میں دنیا بھر کے سیاحوں کو ٹکٹس دیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس اسکیم پر دو سال سے کام جاری تھا جب کہ ان پانچ لاکھ ٹکٹس کی کل قیمت 254 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

Advertisement

ہانگ کانگ کی تین ایئر لائنز کے ذریعے ٹکٹس کی تقسیم کی جائے گی جس میں کیتھے پیسیفک، ہانگ کانگ ایئر لائنز اور ایچ کے ایکسپریس شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہانگ کانگ کی سیاحت کی صنعت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

عالمی وبا سے قبل ہانگ کانگ میں ایک سال میں تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ سیاح آتے تھے لیکن سال 2022 میں یہ تعداد صرف ایک لاکھ تک جاپہنچی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر