Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی فضائیہ نے الاسکا کے اوپر پرواز کرنے والی مشکوک چیز مار گرائی

Now Reading:

امریکی فضائیہ نے الاسکا کے اوپر پرواز کرنے والی مشکوک چیز مار گرائی
امریکہ

امریکی فضائیہ نے الاسکا کے اوپر پرواز کرنے والی مشکوک چیز مار گرائی

امریکی فضائیہ نے الاسکا کے اوپر پرواز کرنے والی مشکوک چیز مار گرائی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے صدر جو بائیڈن کے حکم پر شمال مغربی الاسکا کے ایک دور دراز ساحل پر فضاء میں پرواز کرنے والی ایک نامعلوم چیز کو مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی مبینہ جاسوس غبارے کے تنازع پر امریکہ کو ‘پرسکون’ رہنے کی تنبیہ

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  امریکی فضائی حدود میں پرواز کرنے والی نامعلوم چیز کو تقریباً 40 ہزار فٹ بلندی پر  نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ کسی کمرشل پرواز کے لیے ایک ’بڑا خطرہ‘  ثابت ہوسکتی تھی۔

خیال رہے کہ کمرشل ہوائی طیارے اور نجی جیٹ طیارے 45 ہزار فٹ  تک اونچی پرواز کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کا چین پر مشتبہ غبارے کے ذریعے جاسوسی کا الزام

جان کربی نے کہا  ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس مشکوک چیز کا مقصد یا اس کی اصلیت کیا تھی تاہم صدر بائیڈن نے اس شے کو مار گرانے پر صرف اتنا کہا کہ ’یہ ایک کامیابی تھی۔‘

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے مزید بتایا کہ  یہ چیز اس بڑے چینی غبارے سے بہت چھوٹی تھی جسے گزشتہ ہفتے امریکی فضائی حدود سے باہر نکلنے کے بعد  بحر اوقیانوس  پر ایک امریکی لڑاکا طیارے نے مار گرایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر