Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو میزائل سے مار گرایا

Now Reading:

امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو میزائل سے مار گرایا
امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو میزائل سے مار گرایا

امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو میزائل سے مار گرایا

امریکا نے جنوبی کیرولینا میں مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو میزائل سے مار گرایا ہے جو تقریباً 60 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے جنوبی کیرولینا میں مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو تقریباً چھ سمندر میل کے فاصلے پر مار گرایا ہے جو تقریباً 60 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا۔

چین نے اس حملے کی مذمت کی ہے جب کہ چینی وزیر خارجہ نے حملے پر امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چین کی مبینہ جاسوس غبارے کے تنازع پر امریکہ کو ’پرسکون‘ رہنے کی تنبیہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پینٹاگون نے چین پر مشتبہ غبارے کے ذریعے جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا،امریکا کے فوجی حکام کے مطابق غبارہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے حساس مقامات پر پرواز کر رہا ہے۔

امریکا نے جاسوس غبارے کو مار گرانے کے لیے لڑاکا طیاروں کو متحرک کردیا تھا لیکن فوجی حکام نے صدر جو بائیڈن کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تاہم چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تردید کی گئی تھی کہ غبارہ جاسوسی کے لیے ہے۔

Advertisement

چینی وزارت خارجہ نے کا کہنا تھا کہ یہ غبارہ بنیادی طور پر ایک ایئر شپ ہے جو موسم سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہ حادثاتی طور پر اڑتے ہوئے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

Advertisement

خیال رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاسوسی غباروں کو واشنگٹن کی فضاؤں میں بھیجنے پر احتجاجاً چین کا دورہ بھی ملتوی کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر