مسجد الحرام میں آب زم زم کی بوتلوں کے نئے ڈیزائن کا افتتاح
مسجد الحرام میں آب زم زم کی بوتلوں کے نئے ڈیزائن کا افتتاح کردیا گیا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام میں آب زم زم کی بوتلوں کے نئے ڈیزائن کا افتتاح کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: غلاف کعبہ بنانے والی کمپنی میں زائرین کا خیر مقدم اب روبوٹ کریں گے؟
زم زم کی نئے ڈیزائن کی بوتلوں کی افتتاحی تقریب میں انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ انتظامیہ مسجد الحرام میں تمام زائرین تک آب زم زم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ادارہ سقیا زم زم قائم کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ زائرین کی صحت وسلامتی کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے بوتلیں تقسیم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین میں 10 لاکھ سے زائد زائرین کو خدمات کی فراہمی
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ زم زم کی نئی بوتلوں کے ڈیزائن میں ہمارے پیش نظر کئی چیزیں تھیں۔ایک یہ کہ آب زم زم مبارک پانی ہے اور دوسری یہ کہ شاہ سلمان اور ولی عہد کی دلی خواہش ہے کہ حرمین کے زائرین کو آب زم زم شایان شان طریقے سے پیش کیا جائے ۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نےاخلاص اور ایثار کے ساتھ زم زم کی بوتلیں زائرین کو پیش کرنے پر سقیا زم زم کے اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
