
ترکیہ اور شام 6 فروری کو شدید زلزلے سے لرز اٹھے تھے، 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں تھیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید زلزلے کے باعث ترکیہ اور شام میں 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شدید زلزے سےترکیہ کے 10صوبے متاثر ہوئے ۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔
ترکیہ میں کم از کم 35 ہزار 418 اور شام میں کم از کم 5 ہزار 800 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایسے حالات میں مشہور ترک شیف “سالٹ بے” نے زلزلہ متاثرہ افراد کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ترکیہ کے معروف شیف نصرت گوکسی عرف سالٹ بے نے روزانہ 5 ہزار زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کرنے کا عزم کا ارادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
ترکیہ کے معروف ریسٹورنٹ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ہم مزید لوگوں کو گرم کھانا پیش کر رہے ہیں، ہمارا ہدف روزانہ 5 ہزار متاثرین کو کھانا پیش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News