
امریکہ نے غبارہ سے منسلک 6 چینی اداروں کو بلیک لسٹ کردیا
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے مشتبہ چینی نگرانی کے بیلون پروگرام سے منسلک چھ اداروں کو بر آمدی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کا اعلان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ چینی نگرانی کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کی وسیع تر کوششیں کی جائیں گی جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو میزائل سے مار گرایا
امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چین کی 5 کمپنیاں اور ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ چین کی فوجی جدید کاری کی کوششوں میں شامل ہیں جب کہ یہ کمپنیاں خاص طور پر ہوا بازی کے پروگرام جن میں طیارے اور غبارے شامل ہیں کی مدد کررہے ہیں۔
واضھ رہے کہ امریکہ کی فضائی حدود میں چند روز قبل ایک چینی غبارہ نظر آیا تھا جسے جاسوسی غبارہ قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں امریکہ نے اس غبارہ کو تباہ کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News