
بھارت میں چرچ نذر آتش، دیوار پر رام لکھ دیا
بھوپال: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے عیسائیوں کی عبادت گاہ چرچ کو نذر آتش کرنے کے بعد دیوار پر رام لکھ دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے عیسائیوں کی عبادت گاہ کو نذر آتش کیا اور پھر دیوار پر رام لکھ دیا جس کے بعد وہ جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے نرمادا پورم میں پیش آیا، جہاں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان کے گھر زبردستی ہنومان کی مورتی نصب کرنے پر کشیدگی بڑھ گئی
اطلاع ملنے پر علاقہ مکین جب چرچ پہنچے تو اس وقت تک دیواریں سیاہ اور فرنیچر جل چکا تھا جب کہ مذہبی اوراق بھی نذر آتش ہو چکے تھے اور دیوار پر رام لکھا تھا۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق چرچ کو پانچ سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جب کہ انتہاپسندوں نے چرچ میں داخل ہونے کے لیے کھڑکی پر لگی ہوئی جالی کاٹی اور پھر عمارت میں داخل ہوئے تھے۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو واقعہ کے خلاف باضابطہ طور پر درخواست دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان کے گھر زبردستی ہنومان کی مورتی نصب کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم دشمنی کی انتہا، ایک اور تاریخی مسجد شہید کردی گئی
واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جب کہ انتہا پسند ہندوؤں سے تصادم میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ صورت حال کنٹرول میں ہے اور سب امن وامان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News