Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں عیسائیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

Now Reading:

بھارت میں عیسائیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ
بھارت میں عیسائیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

بھارت میں عیسائیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک ہندوتوا خاتون رہنما نے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہندوتوا رہنما رادھا سموال دھونی نے ریاست کے شہر جھجرا میں عیسائیوں کے ایک گروپ کو مارا پیٹا اور ہراساں کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ہندوتوا رہنما کو ایک خاتون سمیت متعدد عیسائیوں کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر رپورٹ جاری

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندو توا رہنما نے تشدد کرنے والوں پرمذہب تبدیل کرانے کا الزام لگایا ہے جب کہ انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ’ہندو مذہب اور ہمارے جذبات سے جو بھی کھیلے گا اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ رادھا سموال دھونی ہندو توا گروپ ہندو یووا واہینی کی رکن ہیں جب کہ یہ تنظیم اپریل 2002 میں یوگی آدتیہ ناتھ نے قائم کی تھی جو بی جے پی کے رہنما اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر