
غلاف کعبہ بنانے والی کمپنی میں زائرین کا خیر مقدم اب روبوٹ کریں گے؟
غلاف کعبہ بنانے والی کمپنی میں زائرین کا خیر مقدم اب روبوٹ کیا کریں گے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ میں زائرین کے خیرمقدم کے لیے 11 زبانیں بولنے والا روبوٹ فراہم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین میں 10 لاکھ سے زائد زائرین کو خدمات کی فراہمی
یہ روبوٹ کمپلیکس آنے والوں کا خیرمقدم بھی کرتا ہے اور غلاف کعبہ فیکٹری کا تعارف بھی کراتا ہے۔
11 زبانیں بولنے والے روبوٹ کی فراہمی کا مقصد سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔ ویژن میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
روبوٹ 24 گھنٹے بغیر کسی وقفے کے متعدد زبانوں میں گفتگو کر سکتا ہے اور تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل بھی سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین، انتظامیہ کا عمرہ زائرین کے لیے سو دروازے کھولنے کا فیصلہ
روبوٹ متعدد خوبیوں کا حامل ہے جو آنے والے مہمانوں کے چہروں اور جذبات کو پہچان سکتا ہے۔ ٹچ اور ہینڈ موشن کے ذریعے زائرین کے ساتھ صوتی بات چیت کرسکتا ہے۔
روبوٹ کا وزن 29 کلوگرام ہے اور یہ بیٹری سے چلتا ہے جو آٹھ گھنٹے تک موثر رہتی ہے۔ بیٹری کی چارجنگ میں آٹھ گھنٹے لگتے ہیں جبکہ اسے بجلی سے منسلک کیے جانے پر نان اسٹاپ چلایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News