نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کیرماڈیک جزائر میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے کچھ دیر بعد ہی امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی طرف سے 300 کلومیٹر کے دائرے میں قریبی غیر آباد جزائر کے لیے سونامی الرٹ جاری کیا گیاہے۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی تھی جس میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
