Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا: تیل کے گودام میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک

Now Reading:

انڈونیشیا: تیل کے گودام میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک

انڈونیشیا میں تیل کے گودام میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے گنجان آباد علاقے میں تیل کے گودام میں اچانک آگ بھڑکنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلہ، کیفے منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  آگ لگنے کے فوری بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث آگ گرد و نواح کے رہائشی علاقوں تک پھیلنا شروع ہوئی۔

حکام نے آس پاس رہنے والے ہزاروں افراد سے علاقہ خالی کروا دیا۔

Advertisement

سرکاری تیل اور گیس کمپنی پرٹامینا کے زیر انتظام شمالی جکارتہ  کے علاقے تانا میرا کے گنجان آباد علاقے میں موجود فیول اسٹوریج اسٹیشن سے انڈونیشیا کی ضروریات کا 25 فیصد ایندھن سپلائی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا، نیوزی لینڈ کے پائلٹ کو علیحدگی پسندوں نے یرغمال بنا لیا

260 سے زائد فائر فائٹرز اور 52 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر