
جرمنی: چرچ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک
جرمنی میں ایک چرچ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں واقع یہوواہ کے گواہ چرچ میں ایک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے کئی افراد کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں آتشیں اسلحہ کے قوانین میں زیادہ سختی کا منصوبہ
پولیس ترجمان نے ابھی حتمی طور پر یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ کتنے لوگ مارے گئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور کون تھا اور اس کے مقاصد کیا تھے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، البتہ ابتدائی طور پر پولیس نے اس جرم کو ہنگامہ آرائی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی ٹرین حادثہ، ٹرین میں موجود ہلاک شدگان کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری
واقعے کے وقت چرچ میں تقریب جاری تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News