
بھارتی فوجیوں نے مشقوں کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولا دے مارا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے ضلع گیا میں بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہدف کی جانب فائر کیا گیا فوج کا ایک مارٹر گولہ فائرنگ رینج سے باہر جا کر قریبی گاؤں میں جا کر ایک گھر پر گرا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
دھماکے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جہاں زمین میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مرنے والوں میں ایک نوجوان جوڑا سورج کمار اور کنچن کماری کے علاوہ ان کا ایک قریبی رشتہ دار گووند مانجھی شامل ہے، کنچن اپنے شوہر کے ساتھ ہولی منانے اپنے بھائی کے گھر آئی تھی۔
ہلاک خاتون کنچن کی بھابھی منجو دیوی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سب صحن میں پوری مالپووں کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک کان پھاڑ دھماکا ہوا اور زمین ہل کر رہ گئی، پھر ہم نے دیکھا کہ ہمارے عزیز زمین پر پڑے زخموں سے کراہ رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News