 
                                                      ثالثی کیلئے تیار ہیں لیکن فیصلہ پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے، نیڈ پرائس
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ ثالثی کے لیے تیار ہے لیکن اس کا فیصلہ پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔
واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کو بھیجے جانے والے پیغامات پر بات کروں گا۔ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، نیڈ پرائس
انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔ ہم اس عمل کی ہر طرح سے حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ وہ فیصلے ہیں جو بھارت اور پاکستان کو خود کرنے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ ثالثی کے لیے تیار ہے لیکن ثالثی کا فیصلہ پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔ پاکستان اور بھارت اگر امریکی کردار پر اتفاق کرتے ہیں تو شراکت دار کے طور پر ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ دونو ں ممالک کی رضامندی سے یہ عمل ذمہ داری سے کر سکتے ہیں تاہم یہ امریکہ کے بس کی بات نہیں کہ پاکستان اور بھارت کی بات چیت کا طریقہ کار طے کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں تعمیری بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکہ پاکستان اور بھارت میں بامعنی مذاکرات کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، نیڈ پرائس
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر مارچ کے خلاف تشدد اور جبر کی رپورٹیں دیکھی ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سڑکوں پر نکلنے والے پرامن مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کی خبروں کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین پر تشدد قابل مذمت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 