امریکہ کا روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ
امریکہ نے روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین جنگ کے بعد امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک بات چیت ہوئی۔
روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ روسی وزیر خارجہ سے یوکرین جنگ ختم کرنے کا کہا ہے۔ نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کرنے پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جب تک یوکرین کا دفاع کرنا پڑا کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین کو روس کے اندر اہداف کے لیے انٹیلی جنس فراہم نہیں کر رہا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس کے اندر مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے معلومات فراہم کرنے کا تصور احمقانہ ہے۔ ہم روس کےساتھ جنگ میں نہیں ہیں اور نہ ہی ہم روس کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
