Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورانِ نماز بلی کی اٹکھیلیاں؛ امام کا اہم بیان سامنے آ گیا

Now Reading:

دورانِ نماز بلی کی اٹکھیلیاں؛ امام کا اہم بیان سامنے آ گیا

الجزائر میں ایک مسجد کے امام کے کاندھے پر تراویح کی نماز کے دوران بلی کے چڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد امام الشیخ ولید مہساس کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امام الشیخ ولید مہساس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ نماز میں بلی کا یہ واقعہ ’بے ساختہ‘ تھا، میرا مشورہ ہے کہ اس واقعے کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا اور دیگر جگہوں پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بارے میں اچھی رائے قائم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دینِ اسلام جانوروں اور دیگر مخلوقات کے ساتھ حسنِ سلوک اور مہربانی کا حکم دیتا ہے۔

امام الشیخ ولید مہساس نے کہا کہ انہوں نے کسی میڈیا آؤٹ لیٹ کو کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی وہ ایسا کریں گے کیونکہ ان کے لیے یہ معاملہ عام اور خود ساختہ ہے اور اس میں بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل قاری ڈاکٹر ولید مہساس کی نماز تراویح کی ایک حالیہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں قیام کے دوران ایک بلی چھلانگ لگا کر ان کے کاندھے پر جا بیٹھی تھی۔

انہوں نے بلی کو کاندھے سے اتارنے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ سکون سے قرأت جاری رکھی۔ بلی نے امام صاحب کے چہرے کے ساتھ اپنا منہ لگایا اور ان کے رکوع میں جانے سے پہلے کاندھے سے اتر گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر