مودی راج میں اپنے حقوق کیلئے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج کرنے پر مجبور
مودی راج میں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلح رائے پور میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے اپنے حقوق کے لیے اسمبلی کی طرف برہنہ مارچ کیا۔
برہنہ مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔
مارچ کا مقصد ذات کے جعلی سرٹیفکیٹس کی بناء پر حاصل کردہ سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کا مطالبہ تھا۔
مارچ کے شرکاء نے مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جعلی سرٹیفکیٹس بنا کر من پسند لوگوں پر نوکریوں کی نوازشات کیں۔
ماضی میں بھی جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکریاں بانٹنے پر مظاہرین بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔
برہنہ مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی میڈیا کی جانب سے مودی سرکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
