Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی پور؛ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا

Now Reading:

منی پور؛ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا
منی پور؛ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا

منی پور؛ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا

بھارت کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے منی پور میں جاری خانہ جنگی، نسلی فسادات اور انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر مودی سرکار کو مورد الزام ٹھہرا دیا ہے۔

بھارت کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مودی حکومت سے کاروائیوں کے تمام مطالبے زیر التوا ہیں، مودی سرکار تشدد کے بڑھتے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی پور میں طویل عرصے سے تشدد، قتلِ عام اور اجتماعی زیادتیاں بلا خوف و خطر جاری ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں حالات بدستور خراب

کمیشن نے مودی سرکار سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام شکایات پر رپورٹ بھی طلب کرلی ہے جب کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فسادات میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ، دوبارہ بحالی اور ملازمتیں فراہم کرے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور برہنہ مارچ کے دلخراش واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا تھا۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل  نے پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بھارت میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران کن اور صدمے والی تھی، متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Advertisement

ویدانت پٹیل نے کہا تھا کہ انصاف کے لیے بھارتی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ منی پور میں تشدد کے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بھارتی حکام تمام گروپس کی جان و مال کی حفاظت کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا تھا کہ خواتین کے خلاف ایسا تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں شرم ناک ہے۔

یاد رہے کہ منی پور میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور کم و بیش 1 لاکھ دربدر ہوچکے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر