امریکی رکن کانگریس میکال کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ اقتصادی اتحاد دونوں ممالک کو یکجا کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی مائیکل میکال نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی اتحاد دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔
امریکی کانگریس کی فارن افیئرز کمیٹی کی ذمہ داریوں میں غیر ملکی امداد سے متعلق نگرانی اور قانون سازی، خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے والے معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
جس میں تذویراتی منصوبہ بندی اور معاہدے، آرمز کنٹرول، یو ایس ایڈ (امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی)، غیر ملکی امداد ایکٹ، پبلک ڈپلومیسی بشمول بین الاقوامی مواصلات، معلوماتی پالیسی، بین الاقوامی تعلیم اور ثقافتی پروگرام اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔
کانگریس مین میکال نے کہا کہ ان کے خیال میں ہم جتنی زیادہ تجارتی اور اقتصادی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں وہ سود مند ثابت ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News