
یوراگوئے کے ساحل پر ہزاروں پینگوئن کی ہلات سے تشویش پیدا ہوگئی
جنوبی امریکا کے ملک یوراگوئے کے ساحل پر 2 ہزار پینگوئن مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک یوراگوئے کے ساحل پر گزشتہ 10 دنوں میں تقریباً 2 ہزار پینگوئن مردہ نظر پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پینگوئن کی موت کی وجہ برڈ فلو نہیں تاہم ان کی موت حکام کے لیے معمہ بن گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے پینگوئن میں زیادہ تر کم عمر تھے جو بحرِ اوقیانوس میں مرے تھے لیکن بہتے ہوئے یوراگوئے کے ساحل پر آگئے ہیں۔
وزارت ماحولیات کے شعبہ حیوانات کی سربراہ کارمین لیزاگوئین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مرنے والے پینگوئن میں زیادہ تر نوعمر تھے جو بحرِ اوقیانوس میں مرے اور بہہ کر یوراگوئے کے ساحلوں تک آپہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والے تمام پینگوئن کے ایویئن انفلوئنزا کے لیے نمونوں کی جانچ کی گئی جس کا تمام نتیجہ منفی آیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مرنے والے کم عمر پینگوئن میں نوے فیصد ایسے تھے جو بغیر چربی اور خالی پیٹ سے تھے۔
واضح رہے کہ یہ پینگوئن زیادہ تر ارجنٹائن میں بر اعظمی شیلف پر رہتے ہیں اور یہ پینگوئن سردیوں میں خوراک اور گرم پانی کی تلاش میں شمال کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔
کارمین لیزاگوئین کہتی ہیں کہ ان میں سے بہت سے پینگوئن کا مرنا معمول کی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ سال برازیل میں غیر متعینہ وجوہات کی بنا پر پیش آیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News