
اسپین: آٹھ سالہ پاکستانی بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
اسپین میں آٹھ سالہ پاکستانی بچہ سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے نواحی شہر سانتا کلوما میں ایک آٹھ سالہ پاکستانی بچہ ’کان زم‘ کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینس اور لوکل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو کان روتی اسپتال کےانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں کی بھر پور کوشش کے باوجود بچہ جانبر نہ ہوسکا ۔
بارسلونا کے ڈسٹرکٹ سانتا کولوما کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے آٹھ سالہ بچے کی وفات پر سانتا کولوما کی سٹی کونسل نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جائے گااور پرچم سرنگوں رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News