یوکرین ابھی تک نیٹو کی رکنیت کے لیے تیار نہیں، جوبائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن کا خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین ابھی تک نیٹو کی رکنیت کے لیے تیار نہیں ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے یوکرین سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل نیٹو یوکرین کو اپنی صفوں میں شامل کرے یوکرین میں روس کی جنگ ختم ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر لیتھوانیا میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ اس حوالے سے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نیٹو اجلاس کا مقصد روس کے خلاف لڑائی میں یوکرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کی ممبرشپ ہونے تک امریکہ اور نیٹو اتحادی، روس کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے یوکرینی افواج کو درکار دفاعی مدد اور اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ ابھی نیٹو کی فیملی میں اس بارے میں اتفاق رائے موجود ہے کہ آیا یوکرین کو نیٹو فیملی میں شامل کرنا چاہئیے یا نہیں‘‘۔
امریکی صدر نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ جانتے ہیں کہ میرا کیا مطلب ہے اور میں کیا کہنا چاہتا ہوں، ہم نیٹو کے علاقے کے ہر انچ ارتکاب کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
جوبائیڈن کہتے ہیں یہ ایک عہد ہے جو ہم سب نے کیا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر جنگ جاری رہتی ہے تو ہم سب جنگ میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یوکرین نیٹو کا حصہ بن جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سب روس کے خلاف جنگ میں ہیں تاہم امریکہ یوکرین کی سلامتی کے لیے ہتھیار فراہم کرتا رہے گا جیسے اسرائیل کے لیے کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
