Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف کشمیری رہنما ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے

Now Reading:

معروف کشمیری رہنما ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے
ابراہیم خان

معروف کشمیری رہنما ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے

معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے۔

سردار ابراہیم خان 22 اپریل 1915 کو ضلع پونچھ کے علاقے کوٹ مٹے خان میں پیدا ہوئے۔  اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے، یونیورسٹی آف لندن اور لنکنز ان سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

1946  میں جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔19 جولائی 1947 کو اپنی رہائشگاہ پر جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کروائی۔

24 اکتوبر 1947 کو پونچھ بغاوت کے دوران مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کو عبرتناک شکست دے کر آزاد جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی اور  1948 میں آزاد جموں و کشمیر کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔

سردار ابراہیم خان اپنے دوران حیات  میں چار مرتبہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر رہے۔

Advertisement

31 جولائی 2003 کو 88 برس کی عمر میں انتقال  کرگئے اور اپنے آبائی گاؤں کوٹ مٹے خان میں مدفون کیے گئے۔

تحریک آزادی کشمیر  کے لیے گراں قدر خدمات کی بدولت  انہیں بانی کشمیر اور غازی ملت کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر