 
                                                      برطانیہ نے اسلام پسند دہشت گردی کو ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
برطانوی وزیر داخلہ نے اسلام پسند دہشت گردی کو قومی سلامتی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع پر داعش کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی بالکل غیر متوقع ہوتی ہے جو ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے، اس کا پہلے سے پتا لگانا اور تفتیش کرنا مشکل ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام پسند دہشت گردی اب بھی ایم آئی 5 پر کیس لوڈ کا تین چوتھائی حصہ ہے اور انسداد دہشت گردی فورسز کے پاس لگ بھگ 800 دہشت گردی سے متعلق براہ راست کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کے انسداد دہشت گردی کے سینئر افسر نے داعش کی جانب سے برطانیہ میں حملے کی تیاری کا انکشاف کیا تھا۔
عراقی افسر کے انکشاف کے بعد برطانیہ کی وزیر داخلہ بریورمین نے انسداد دہشت گردی کے لیے نئی حمکت عملی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 