Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوبل وارمنگ قابو سے باہر، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدید لہر

Now Reading:

گلوبل وارمنگ قابو سے باہر، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدید لہر
گلوبل وارمنگ

گلوبل وارمنگ قابو سے باہر ہونے لگی ،امریکہ ، یورپ اور ایشیا میں شدید گرمی  کے باعث کئی تباہ کن بارشوں  اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

یورپ:

گزشتہ کئی دنوں سے یورپی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

اٹلی، یونان، جرمنی، اسپین، پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہی۔سسلی اور سارڈینیا میں ریکارڈ 49 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا امکان ہے

اٹلی اور یونان بھر میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جہاں درجہ حرارت44 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔یونان میں گرمی سے تین افراد ہلاک بھی  ہوچکے ہیں۔

Advertisement

شدید گرمی کی وجہ سے اسپین میں جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ:

امریکہ میں بھی  لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا  ہے۔ریاست کیلیفورنیا سے ٹیکساس، ایریزونا ، اور وا میں بھی شدید گرمی  ہے۔ کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں پارہ آج 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 شدید گرمی کی وجہ سے جنوبی کیلیفورنیا اور کینیڈا کے جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب شمال مشرق امریکہ  میں طوفان اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔موسلا دھار بارش سے شمال مشرق میں شدید طوفان کی وجہ سے 2600 سے زائد فلائٹس منسوخ جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

نیویارک، نیو جرسی، کنیٹیکٹ، پنسلوانیا، میساچوسیٹس اور ورمونٹ میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

Advertisement

ایشیا:

ایشیا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی جاری ہیں۔

بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں  بھی سیلابی صورتحال سے 40 افراد ہلاک ہوئے اور 9 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

چین میں بھی شدید گرمی ہے۔سنکیانگ کے ترپن ڈپریشن میں دور افتادہ سانباؤ ٹاؤن شپ میں درجہ حرارت 52.2 سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔

مشرقی جاپان کے کچھ حصوں میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر