
جولائی کے مہینے میں گرمی اور آگ نے یونان میں تباہی مچادی
رواں برس جولائی کے مہینے میں گرمی اور آگ نے یونان میں تباہی مچادی۔
یونان کی پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں جولائی کے ماہ میں تیرہ سو مقامات پر آگ لگی۔
سب سے زیادہ تباہی جزیرہ رہوڈز میں مچی جہاں بیس ہزار کے قریب سیاحوں کو نکلنا پڑ گیا۔
جزیرہ کردو میں بیس کلومیٹر جنگلات کو آگ لگی تھی جس پہ مشکل سے قابو پایا گیا تھا تاہم جزیرہ خیوس کے جنگلات میں ابھی بھی آگ بےقابو ہے۔
یونانی حکام نے آبادی کے علاقوں کو خالی کروا لیا ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News