Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا

Now Reading:

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
عام تعطیل

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وفاقی ملازمین کے لیے اسلامی سال کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

 21 جولائی بروز جمعہ ہجری نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت میں کام کرنے والوں کے لیے چھٹی ہوگی۔

اسی طرح خلیجی سلطنت عمان نے نئے ہجری سال 1445 کو منانے کی تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے، ملک نے جمعرات 20 جولائی کو اسلامی نئے سال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عمان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین حکومتی سطح پر دی جانے والی اس تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔

Advertisement

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی (ESA) کے صدرابراہیم الجروان نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے ہجری سال (یکم محرم) کا آغازبدھ 19 جولائی سے ہونے کا امکان ہے، تاہم اسلامی کیلنڈرچاند دیکھنے پرمبنی ہے لہذا تاریخیں اس بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔

دوسری جانب کویتی لوگ آنے والے اسلامی نئے سال کے موقع پر چار دن کے طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

 وزراء کونسل نےاعلان کیا ہے کہ بدھ 19 جولائی کوتعطیل ہوگی، اس کے بعد جمعرات 20 جولائی کو بھی آرام کا دن ہوگا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وزارتیں، ادارے، ایجنسیاں اور حکومتی ادارے کام کی دو دن کی معطلی کا مشاہدہ کریں گے اوراس کے بعد باقاعدہ ویک اینڈ 21 اور 22 جولائی کو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر