 
                                                      بھارت میں شدید بارشیں؛ مٹی کا تودا گرنے سے 10 افراد ہلاک، 100 سے زائد افراد پھنس گئے
نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 100 افراد کے مٹی تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں شدید بارشوں سے گرداس پور میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جب کہ کرتارپور راہداری کی سرحدی باڑ پر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسیمیات کے مطابق ممبئی میں آئندہ دو روز تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔
بھارتی محکمہ موسیمیات کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات، ہماچل پردیش، گوا اور جنوبی بھارت میں 5 روز تک شدید بارش ہوسکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 