ٹائٹن آبدوز حادثے کے بعد اوشین گیٹ نے تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی ہیں۔
بحرِ اوقیانوس میں غرق جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھانے والی کمپنی اوشین گیٹ نے تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی ہیں۔
امریکی کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کے سانحے کے دو ہفتے تک تمام سیاحتی اور کمرشل آپریشنز معطل کردیے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز معطل ہونے کے بعد اب تمام سرگرمیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
کمپنی نے بیان میں بتایا کہ بدقسمت آبدوز میں اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اوشین گیٹ کی آبدوز ’ٹائٹن‘ 18 جون کو روانہ ہوئی تھی اور پھر بائیس جون کو اس کا ملبہ ملا تھا۔
ٹائٹن میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی سوار تھے، علاوہ ازیں برطانوی سیاح ہمیش ہارڈنگ اور فرانسیسی آبدوز کے ماہر ہال ہنری نارجیولٹ بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ ٹائٹن آبدوز کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے بعد ملا تھا کہ جب کہ امریکی کوسٹ گارڈ کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ ٹائٹن آبدوز دھماکے کے بعد تکڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی جس میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
