
سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز
سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ جی سی سی ممالک کے دیرینہ تعلقات کا عملی اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل قابل مبارکباد ہے۔ دنیا کو درپیش چیلنجوں کا تقاضا ہے کہ مل کر کوششیں کی جائیں ۔
وسطی ایشیائی ممالک میں قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے صدور اجلاس میں شریک تھے جنہوں نے اجلاس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس سے مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت سمیت دیگر اہم امور فروغ پائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News