
لندن میں بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ ہونے کا امکان
لندن : لندن گیٹ وک ایئر پورٹ کے ملازمین نے گرمیوں کی چھٹیوں میں آٹھ دن تک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونین نے اعلان کیا ہے کہ لندن گیٹ وک ایئر پورٹ کے ملازمین گرمیوں کی چھٹیوں میں آٹھ دن تک ہڑتال کریں گے۔
یونین کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملازمین کی ہڑتال سے بڑے پیمانے پر پروازیں تاخیر اور منسوخ ہوں گی۔
ہڑتال کرنے والوں میں سامان ہینڈلرز اور گراؤنڈ اسٹاف بھی شامل ہیں۔ ہڑتال جمعہ 28 جولائی اور منگل یکم اگست کے درمیان چار دن پھر جمعہ 4 اگست اور منگل 8 اگست کے درمیان ہوگی ۔
ہڑتال سے برٹش ایئرویز، ایزی جیٹ، ریانیر، توئی، ویسٹ جیٹ اور ویز ایئر لائنز متاثر ہوں گی۔
یونین کا مطالبہ ہے کہ ملازمین 12 یورو فی گھنٹہ سے بھی کم کماتے ہیں لہذا ملازمین کی تنخواہیں میں اضافہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News