Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کی نفرت اور انتہا پسندی نے سکھوں کو بھی نہ بخشا

Now Reading:

مودی کی نفرت اور انتہا پسندی نے سکھوں کو بھی نہ بخشا
مودی

مودی کی نفرت اور انتہا پسندی نے سکھوں کو بھی نہ بخشا

مودی کی نفرت اور انتہا پسندی نے سکھوں کو بھی  نہیں بخشا،  بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی کے باعث مودی کے ہندوستان میں سِکھ برادری غیر محفوظ ہوگئی۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی  نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا  کہ   بھارت مذہبی آزادی کے اعتبار سے ایک تشویشناک ملک ہے ۔

آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ میں ہے۔

جون 1984 میں بھارتی حکومت نے گولڈن ٹیمپل امرتسر پر حملہ کر کے 5 ہزار سے زائد سکھوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

آپریشن بلیو اسٹار میں سکھوں کے روحانی پیشوا جرنیل سنگھ بھنڈرا نوالے، امریک سنگھ اور میجر جنرل ریٹائرڈ شاہ بیگ سنگھ بھی مارے گئے تھے۔

Advertisement

گولڈن ٹیمپل آپریشن کے بعد بھارتی فوج میں سکھوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر بغاوت کی گئی تھی۔

سکھوں کے خلاف 1984 میں جموں میں قتل ِعام،1969 میں گجرات ،1984 کے سکھ مخالف فسادات اور 2000 میں چٹی سنگھ پورہ قتل عام جیسے پر تشدد واقعات شامل ہیں۔

2019 کسان احتجاج کے دوران مودی سرکار نے ہزاروں سکھوں کو جیل میں ڈال دیا تھا۔

سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ  مودی سرکار دانستہ طور پر زرعی پالیسیوں کے ذریعے سکھوں کا معاشی قتلِ عام کر رہی ہے۔

4 جولائی کو خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر امرتسر میں شدید مظاہرے ہوئے۔

29 جنوری 2023 کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 60 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں آزاد خالصتان کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement

اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں آزاد خالصتان تحریک میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر دو مرتبہ سکھ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔

مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر