Advertisement
Advertisement
Advertisement

قذافی سے لاکھوں ڈالر وصول کرنے پر سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کے خلاف مقدمہ

Now Reading:

قذافی سے لاکھوں ڈالر وصول کرنے پر سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کے خلاف مقدمہ
قذافی سے لاکھوں ڈالر وصول کرنے پر سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کے خلاف مقدمہ

قذافی سے لاکھوں ڈالر وصول کرنے پر سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کے خلاف مقدمہ

فرانسیسی عدالت نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی سے لاکھوں ڈالر غیرقانونی وصول کرنے پر سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی عدالت نے 2007 کی صدارتی مہم کے دوران لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی حکومت سے لاکھوں ڈالر کی رقم غیرقانونی طور پر وصول کرنے پر سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

نیشنل فنانشل پراسیکیوٹر جین فرینکوئس نے اعلان کیا کہ ایک دہائی سے جاری تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں اور ٹرائل جنوری سے اپریل 2025 تک ہوگا۔

نکولس سرکوزی کو کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا ہے جن میں سے دو میں انہیں سزا بھی ہوچکی ہے۔ ان کے کیسز میں جج پر اثر انداز ہونے کی کوششوں سمیت مہم کی مالی اعانت شامل ہے۔

انہوں نے تمام کیسز میں صحتِ جرم سے انکار کیا ہے جب کہ انہوں نے دونوں فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔

Advertisement

لیبیا سے مالی اعانت کے کیس میں سابق فرانسیسی صدر کے علاوہ 12 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں سرکوزی کے سابق دائیں ہاتھ کلاڈ گوئنٹ، مہم کی مالی معاونت کے سربراہ ایرک ویرتھ اور اور سابق وزیر برائس ہورٹیفکس شامل ہیں۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر