Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

Now Reading:

بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک امریکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے کولم میں دو افراد نے ایک آشرم میں گھس پر 44 سالہ امریکی خاتون کو بے ہوش کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ امریکی خاتون کولم کے ایک آشرم میں مقیم تھی۔ دو افراد خاتون کو بے ہوش کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ان سے کئی بار زیادتی کی گئی۔

پولیس نے اس سلسلے میں کرونا گپلی پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور دونوں ملزمان کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ امریکی خاتون 22 جولائی کو کیرالہ آئی تھی اور 31 جولائی کو خاتون آشرم کے قریب ساحل سمندر پر اکیلی بیٹھی تھی تو دونوں ملزمان ان کے پاس آئے اور انہیں سگریٹ پیش کی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی خاتون نے سگریٹ پینے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون سے بات چیت کے دوران انہوں نے اسے ساتھ چلنے کے لیے کہا اور مشروب پینے کی پیشکش کی جس میں نشہ آور چیز ملائی گئی تھی۔

مشروب پینے سے خاتون بے ہوش ہوگئی تو ملزمان انہیں موٹر سائیکل پر بٹھا کر قریب ایک ویران گھر میں لے گئے جہاں انہیں بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے ہوش میں آنے کے بعد امریکی خاتون گزشتہ شب پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنی شکایت درج کرائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر