 
                                                                              مغربی جاپان میں سمندری طوفان ’خانن‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد اپنا رخ شمال کی جانب کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں شدید سمندری طوفان خانن نے جنوب مغربی کاگوشیما پریفکچر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ طوفان اب شمال کی جانب گامزن ہے۔
جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی شام 5 بجے تک یہ طوفان ناگاساکی کے گوتو شہر کے جنوب میں 90 کلومیٹر دور تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں سمندری طوفان کا خطرہ، لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سمندری طوفان کی رفتار نسبتاً سست ہونے سے بارش برسانے والے بادل کئی دنوں سے انہیں علاقوں میں موجود ہیں۔
حکام نے میازاکی اور کاگوشیما پریفکچروں کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میازاکی پریفکچر کے کچھ دریاؤں میں سیلاب آنے کا انتہائی خطرہ ہے۔ توقع ہے کہ یہ طوفان کیُوشُو کے مغرب میں سمندر کے اوپر شمال کی جانب بڑھتا ہوا جمعرات کی صبح آبنائے تسُوشیما پہنچے گا۔
بحرِالکاہل کے رخ پر واقع جاپان کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں جمعے تک ریکارڈ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ کیُوشُو اور شیکوکُو میں جمعرات تک تند و تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے مٹی کے تودے گرنے، نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے، دریاؤں کا پانی کناروں سے باہر نکلنے، طوفانی ہوائیں چلنے اور بلند لہریں اٹھنے کے خطرے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 