فرانس؛ ذہنی امراض کے مرکز میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک
مشرقی فرانس کے ایک قصبے میں واقع ذہنی امراض کے مرکز میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی فرانس کے ایک قصبے میں واقع ذہنی امراض کے مرکز میں آگ لگ گئی ہے۔
فائر فائٹرز نے 9 لاشوں کی تصدیق کردی ہے اور دو افراد کی تلاش جاری ہے جب کہ 28 میں سے 17 لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس تباہی کو ایک ’’سانحہ‘‘ قرار دیا ہے اور فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن متاثرہ قصبے کے دورے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے اولڈ ہوم میں بھیانک آتشزدگی، 6 افراد ہلاک
رپورٹ کے مطابق 70 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا، ہلاک ہونے والے مرکز کی پہلی منزل پر مقیم تھے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ذہنی امراض کے مرکز میں قریبی شہر نینسی سے معذور بالغ افراد کا ایک گروپ چھٹیاں گزار رہا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
