Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا انسانی حقوق کی کارکن کو ویزا دینے سے انکار

Now Reading:

بھارت کا انسانی حقوق کی کارکن کو ویزا دینے سے انکار

اگر آپ کا بھی ویزا نہیں لگ رہا تو ان آسان طریقوں پر عمل کریں

بھارتی حکومت نے یورپ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن اور معروف وکیل ایلینا کاہلے کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الینا کاہلے پیرس میں قائم ایک فاؤنڈیشن دی لندن اسٹوری کے لیے ایڈوکیسی آفیسر کے طور پر کام کرتی ہیں جو انسانی حقوق کی پامالیوں اورخلاف ورزیوں کی تحقیقات کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فاؤنڈیشن غلط معلومات، نفرت انگیز تقاریر اور آن لائن پروپیگنڈے پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔

الینا کاہلے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کی سیاحتی ویزے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے کیونکہ وہ محکموم اور متاثرہ لوگوں کے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8سال پہلے وہ بھارت کا دورہ کرچکی ہیں تاہم اب انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ انہیں دوبارہ وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے مودی حکومت کے اس اقدام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو ان کی انسانی حقوق کیلئے سرگرمیوں کی وجہ سے بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بالکل بھی خاموش نہیں رہیں گی، جس طرح میں ان 22 بھارتی صحافیوں کے بارے میں خاموش رہنے سے انکار کرتی ہوں جنہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر جاری مظالم اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کرنے کے لیے مودی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر