
چین میں سمندری طوفان اور بارشوں نے تباہی مچادی
چین میں سمندری طوفان اور بارشوں نے تباہی مچادی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 27 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
شدید بارشوں اور سیلاب سے سڑکیں دریاؤں میں بدل گئیں۔
چین میں سمندری طوفان اور سیلابی ریلے گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گئے۔ حالیہ بارشوں کے باعث بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد شیلٹرز ہوم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ، تیانجن اور ہیبائی کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
بیجنگ میں جاری طوفانی بارشوں کے ریڈ الرٹ کے بعد ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر200 سے زائد پروازیں منسوخ اور 600 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News