Advertisement
Advertisement
Advertisement

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامی امور کے سربراہ مقرر

Now Reading:

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامی امور کے سربراہ مقرر
الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامی امور کے سربراہ مقرر

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامی امور کے سربراہ مقرر

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامی امور کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جن کا منصب ایک وزیر کے عہدے کے مطابق ہوگا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر وزراء شریک تھے۔

اجلاس میں امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو حرمین شریفین انتظامی امور کا سربراہ بنانے کی منظوری دی اور ان کے منصب کو وزیر کے عہدے کے حوالے سے منظوری دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں سعودی کابینہ نے مسجد الحرام و مسجد نبویؐ کی مذہبی امور کی پریذیڈنسی کے نام سے دو نئے خودمختار اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ مذہبی امور پریذیڈنسی کے نام سے خودمختار ادارہ انتظامی اعتبار سے براہ راست بادشاہ  کے ماتحت ہوگا۔

حرمین شریفین میں آئمہ اور موذن  کے امور کی نگرانی اور دونوں مساجد میں مذہبی امور سے متعلق تمام معاملات، اختیارات اور فرائض نئے ادارے کو منتقل ہوجائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر