مسجد الحرام میں حسن قرأت کا عالمی مقابلہ، پاکستانی طالب علم نے فائنل میں جگہ بنالی
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں ہونے والے حسن قرأت کے عالمی مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے چودہ سالہ طالب علم حافظ اعظم طارق نے جگہ بنالی۔
مسجد الحرام میں قرآن کریم کے حفظ، حسن قرات اور تفسیر کا عالمی مقابلہ جاری ہے ، فائنل راؤنڈ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے چودہ سال کے حافظ نے جگہ بنالی ہے۔
طالب علم حافظ اعظم طارق کی آواز نے سب کے دل جیت لیے ہیں، چھ ستمبر تک جاری رہنے والے مقابلے میں ایک سو سترہ ملکوں کے ایک سو چھیاسٹھ امیدوار شریک ہیں۔
مقابلہ جیتنے والوں میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ’مقابلے میں اول آنے والوں کےلیے انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے، پہلے زمرے میں اول آنے والے کو پانچ لاکھ ریال کا انعام دیا جائے گا‘۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں جمعے کو حسن قرات کا بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز کیا گیا تھا۔
عالمی حسن قرآت میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ننھے حافظ قرآن حافظ اعظم طارق کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقات ہوئی۔
گزشتہ روز ملاقات میں ننھے حافظ قرآن نے مولانا فضل الرحمان کو اپنی قرات سنائی جس پر مولانا فضل الرحمان نے خوب داد دی اور بچے کی حوصلہ افزائی کی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News