Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان پر تشدد

Now Reading:

بھارت میں ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان پر تشدد
بھارت میں ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان پر تشدد

بھارت میں ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان پر تشدد

نئی دہلی: بھارتی شہر ممبئی میں ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ہندو انتہا پسندوں نے نام نہاد ’’لوجہاد‘‘ کے نام پر ایک مسلمان نوجوان کو صرف اس لیے شدید تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ایک ہندو لڑکی سے بات کررہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہندو انتہا پسند مسلمان نوجوان کو گالیاں دیتے، تھپڑ، گھونسے اور لاتیں مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم لڑکی ان سے التجا کرتی ہے کہ انہیں نہ ماریں اور جانے دیں جب کہ نامعلوم حملہ آور مذکورہ شخص کو کالر اور بالوں سے گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ بھی لگا رہے ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اشوک سوائن نامی بھارتی پروفیسر کی جانب سے شیئر کی گئی جو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہ کوئی یو پی اور ایم پی میں نہیں ہوا بلکہ یہ ممبئی کا واقعہ ہے‘‘۔

Advertisement

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس خان اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان وارث پٹھان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رئیس خان نے کہا کہ باندرہ اسٹیشن پر ’’لو جہاد‘‘ کے نام پر ہندوتوا کے غنڈوں نے ایک نہتے مسلمان لڑکے کو بے رحمی سے پیٹا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم آزادی کے 77 ویں سال کا جشن منارہے ہیں، ہمارے شہداء نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسلمانوں کو یہ دن بھی دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے ممبئی پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث تمام افراد کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
چارلی کرک کی اہلیہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان؛ ٹرمپ نے ’’آزادی کا شہید‘‘ قرار دے دیا
امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار، جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو ناکام قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر