
اسکاٹ لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپیکرز پر اذان کی گونج
اسکاٹ لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کی اجازت سے جامع مسجد خضراء میں مسجد سے باہر اسپیکرز پر اذان کی گونج سنائی دی۔
تفصیلات کے مطابق لاؤڈ اسپیکرز پر علاقہ مکینوں نے اذان کو سنا اور مسلمان کمیونیٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
5.5 ملین آبادی والے اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 76 ہزار مسلمان آباد ہیں اور کافی تعداد میں مساجد موجود ہیں جن میں مسلمان اپنی عبادت کرتے ہیں لیکن کبھی بھی مسلمانوں کو اوپن لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت نہ تھی۔
اب تاریخ میں پہلی بار گلاسگو کونسل نے مسجد خضراء کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دی اور اسکاٹ لینڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ مسجد خضراء میں اوپن لاؤڈ اسپیکر پر ازان دی گئی ۔
اس روح پرور منظر کو دیکھنے کے لیے کافی تعداد میں مرد، عورت اور بچے موجود تھے۔
مسجد کی انظامیہ اور مسلمانوں نے اسکاٹش گورنمنٹ اور گلاسگو کونسل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تاریخ میں پہلی بار اوپن لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News