یورپ جانے کی کوشش میں 134 تارکین وطن گرفتار
لبنانی فوج نے یورپ جانے کی کوشش میں 134 تارکین وطن کو شمالی سرحد کے قریب گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صوبے عکار کے ساحلی علاقے شیخ زناد میں فوج نے ایک کشتی کو روک کر 134 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی میں 130 شامی اور 4 لبنانی مہاجرین سوار تھے جب کہ سفر کے ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ لبنانی شہری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی سمندری حدود میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک
دوسری جانب لبنانی فوج نے صوبہ عکر ایک اور سرحدی علاقے سے 150 شامی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر لبنان میں داخل ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ لبنان موجودہ معاشی ابتری کے باعث تارکین وطن کے لیے لانچ پیڈ میں تببدل ہوگیا ہے جب کہ مقامی شہری بھی شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ ملک سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ورلڈ بینک کی جانب سے مالی مشکلات میں الجھے لبنان کو تاریخ کے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک تقریباً 20 لاکھ شامیوں کی میزبانی کررہا ہے جس میں سے 8 لاکھ افراد اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں اور یہ دنیا میں فی کس مہاجرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
یاد رہے کہ تارکین وطن کی کشتیاں اکثر اوقات اوور لوڈ ہونے کی وجہ ڈوب جاتی ہیں جس کی وجہ سے کئی اموات رونما ہوچکی ہیں۔
ستمبر 2022 میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے تقریباً 100 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ دسمبر 2022 میں بھی کشتی ڈوبنے سے 2 تارکین وطن کی موت ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ 2014 سے اب تک 22 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندری لہروں کی نذر ہوچکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
