Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Now Reading:

بنگلادیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
بنگلادیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

بنگلادیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

بنگلادیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بنگلادیش میں درجنوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں افراد نے مشتعل مظاہرے کیے جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا

Advertisement

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب 10 ہزار کے قریب افراد نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں دو افراد پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ایک اور پولیس اہلکار نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم مظاہرین کے زخمی ہونے کی تفصیلات ابھی سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں دو افراد کو شمال مشرقی شہر سلہٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جو بنگلادیش کے انتہائی قدامت پسند علاقوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی آبادی 170 ملین کے قریب ہے جن میں سے 90 فیصد مسلمان جب کہ باقی بڑی تعداد میں ہندو اور عیسائی آباد ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مسلم ممالک میں شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے بے حرمتی کی مذمت کی تھی تاہم انہوں نے آزادی اظہار اور اجتماع سے متعلق اپنے قوانین کو برقرار رکھا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر