Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں حزب مخالف رہنما راہول گاندھی کی سزا معطل

Now Reading:

بھارت میں حزب مخالف رہنما راہول گاندھی کی سزا معطل
بھارت میں حزب مخالف رہنما راہول گاندھی کی سزا معطل

بھارت میں حزب مخالف رہنما راہول گاندھی کی سزا معطل

بھارتی سپریم کورٹ نے حزب مخالف رہنما راہول گاندھی کی دو سالہ سزا کو معطل کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی دوسال کی سزا معطل کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی کو سنائی گئی سزا کے لیے ٹرائل جج کی جانب سے فراہم کردہ جواز ہتک عزت کے مقدمے میں 2 سال کی سزا سنانے کیلئے ناکافی ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جب تک راہول گاندھی کی اپیل زیر التوا ہے، ان کی سزا معطل رہے گی جب کہ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما کو آئندہ ایسے بیانات سے گریز اور الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنے کی تنبیہ کردی ہے۔

Advertisement

سزا معطلی کے بعد راہول گاندھی کی پارلیمانی رکنیت بحال ہوجائے گی اور وہ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں بھی حصہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ گجرات کی ٹرائل کورٹ نے مارچ میں ہتک عزت کے مقدمے میں راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ گجرات ہائی کورٹ نے بھی ان کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر