چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان میں جمہوری اصولوں کا احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے رہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس 3 سال قید ، 5 سال کی نااہلی کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد ان کو لاہور زمان پارک سے گرفتار کر کے ڈسٹرک جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کرنے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جیل کے راستوں کو مکمل سیل کر کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News